

Loading content...
دوستو تو میں عرض کر رہا تھا کہ قبلۂ روحی و بیت اللہ ِ اوّل شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات اقدس ہے اور باقی آئمہ ہدیٰ علیھم الصلوات والسلام بھی قبلہ روحی و بیت اللہ باطنیہ ہیں اور ان کی ہیت و ساخت اپنے نور اوّل جیسی ہے کیونکہ وہ سارے آئمہ ہدیٰ کے بھی قبلہ ہیں کیونکہ سارے آئمہ ہدیٰ علیھم الصلوات والسلام کو پوری خلق میں مقام قبلیت حاصل ہے اور سارے آئمہ ہدیٰ علیھم الصلوات والسلام کی قبلیت ان کے ماتحت ہے اور وہ ایک طرح سے مقام عبد بھی ہے کیونکہ عبدیت ماتحتی کی علامت ہے نہ اس لغوی غلام کی ، جیسا کہ فرمایا گیا ہے کہ ثرید دیگر کھانوں کی سیدہ ہے اور دیگر کھانے اس کے غلام ہیں یہاں جو آقا و غلام کا تصور ہے وہ لغوی غلام و آقا کا تصور نہیں ہے بلکہ غلامی کا لفظ اظہارِ ماتحتی کی استعارے کے طور پر لایا جاتا ہے اسے شہنشاہ امیر المومنین علیہ الصلوات و السلام نے فرمایا… انا عبد من عبید محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار