

Loading content...
ثم استویٰ علیٰ عرش کے عرفانیاتی معانی یہی ہیں کہ تخلیق کائنات کے بعد اللہ جل جلالہ نے اپنے انوارِ ازلیہ و اوّلیہ علیھم الصلوات والسلام کے مرتبہ ٔ روحی میں استویٰ و قیام پایا الما حقیقت محمدیہ العلویة کے ایک مرتبے کانام ہے اور عرشِ معلی اس کے مرتبۂ اظہار کا نام ہے اور کان عرشہ علی الما کے معنی یہ ہیں کہ ان کا مرتبۂ اظہار و شہود مرتبۂ حقیقت پر قائم تھا جیسا کہ رنگ کپڑے پر قائم ہوتا ہے جیسے لو چراغ پرقائم ہوتی ہے اسی طرح ان کا ظاہر ان کے باطن پر قائم و اظہار پذیر ہوا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار