

Loading content...
آپ یوں سمجھیں کہ ان کا نور اصل ایک ہی ہے مگر شہود و اظہار کے کئی روپ ہیں اس لئے ان کے مراتب میں جو تفاوت ہے وہ شہودی درجات کا ہے جیسا کہ ان کے مراتب ظاہری سے ان کے اپنے مراتب باطنی اربوں کھربوں گنا ارفع و اعلیٰ ہیں اس کے باوجود ان کے مابین من حیث الذّات کوئی تفاوت نہیں ہے کوئی درجہ بندی نہیں ہے نہ کوئی فاضل ہے نہ کوئی مفضول ہے یہ جو فاضل و مفضول کا تصور ہے وہ ان کی ذات میں داخل نہیں ہے بلکہ دوسروں کیلئے ہے یعنی مخلوق کی اپنی ضرورتوں کی ترجیحات سے ان کا تصور بندھ جاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار