

Loading content...
یہاں ایک بات اور بھی عرض کرتا چلوں تاکہ کئی زنگ خوردہ ذہن جلا پا سکیں وہ یہ ہے کہ آپ دیکھیں کہ سارے معصومین علیھم الصلوات والسلام ہمیشہ شہنشاہ انبیا اپنے نور اوّل صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر فخر کرتے رہے ہیں مگر ہم دیکھتے ہیں کہ فتح مکہ کے وقت وہی ذات ایک اور ذات پر فخر کر رہی ہے- چشم تاریخ نے دیکھا جب ان کا ناقہ مکہ شہر کی گلیوں میں چل رہا تھا تو سواری کے چلنے سے جو جھکولے مل رہے تھے ان کی ردھم پر آپ ایک شعر تلاوت فرما رہے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار