

Loading content...
دوستو جس طرح سات آسمانوں اور دیگر مقامات ِعالیات کے گیارہ قبلوں کیلئے ایک ہی ماڈل بنایا گیا تھا کہ وہ عرش کی ساخت پر بنائے جائیں اسی طرح قبلہ ٔنفسی جو ہیں ان کی تعداد بھی بارہ ہے اور جو قبلہ ٔ روحی ہیں ان کی تعداد بھی بارہ ہے جس طرح یہ کعبہ ٔ محترم عرش اِلٰہی کے ماڈل پر بنا ہوا ہے اسی طرح جتنے قبلہ ہائے روحی علیھم الصلوات والسلام ہیں وہ بھی قبلہ ٔاوّل صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ساخت پر وضع فرمائے گئے ہیں اور بحیثیتِ قبلہ یہ اپنے قبلہ ٔاوّل صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے جڑی ہوئی نسبتوں پر فخر بھی کرتے ہیں کیونکہ قبلہ ہونے کی حیثیت سے قبلہ ٔ اوّل صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کے بھی قبلہ ہیں اور معصومین علیھم الصلوات والسلام میں سے کوئی ذات ایسی نہیں ہے کہ جس نے اس قبلہ ٔ اوّل صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر ناز یا فخر نہ کیا ہو حالانکہ ان سب کا نور ایک ہے اور من حیث التکوین من حیث المراتب یہ سارے برابر ہیں کیونکہ یہ ایک ہی حقیقت کے حامل ہیں مگر جب یہ کسی بات پر فخر کرتے ہیں تو اس میں کسی ثانوی جہت کو سامنے رکھ کر کرتے ہیں جیسا کہ خود شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بھی فرمایا تھا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ مہدی آخرالزمان عجل اللہ فرجہ الشریف ہم میں سے ہیں یہ فخر کمالِ اظہار پر تھا نہ کہ ازلی حقیقت کے حوالے سے تھا کیونکہ وہ تو ایک ہی تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار