

Loading content...
اس پر کئی مفسرین نے یہ کہا ہے کہ جب کعبہ تعمیر ہوا تھا تو دیواروں کی تعمیر کے بعد جناب جبریل آسمان سے اس کی سقف لائے تھے اور وہ بنی بنائی اس پر رکھ دی گئی تھی اس کا جواب یہ ہے کہ ایک تو یہ خلاف واقعہ ہے کیونکہ جناب آدم کے زمانے میں جو کعبہ تعمیر ہوا تھا اس کی چھت تھی ہی نہیں پھر انہی بنیادوں پر جناب ابراہیم علیہ السلام نے تعمیر کی تو اس کی چھت بھی نہیں تھی بلکہ جب جناب اسماعیل کی والدہ ماجدہ سلام اللہ علیھا اس میں قیام پذیر ہوئی تھیں تو اس پر اون کا بنا ہوا کمبل ڈالاگیا تھا نہ کہ اس پر چھت ڈالی گئی تھی اس لئے ثابت ہوا کہ بکہ سے مراد یا بیت اوّل سے مراد یہ کعبہ شریف نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار