

Loading content...
اب یہاں ایک وضاحت کرنا ضروری سمجھتا ہوں وہ یہ ہے کہ یہ جوہمارا قبلہ یعنی کعبۂ محترم ہے یہ بھی آسمان سے اسی طرح اتارا گیا تھا جیسا کہ آج موجود ہے فرق صرف اتنا ہے کہ یہ کعبہ اس اصل مقام اور اصل حالت میں موجود نہیں ہے کیونکہ اسے کئی سو مرتبہ گرا کر دوبارہ بنایا گیا ہے اور دوبارہ بنانے والے اکثر لوگ ظالمین میں سے تھے اور یہ کعبہ اپنے محاذ پر موجود بیت المعمور کی ساخت پر بنا ہوا ہے جو پہلے آسمان پر ہے اسی طرح ہر آسمان پر ایک علیحدہ قبلہ ہے اور ان بارہ قبلوںمیں سے سب کا آخری قبلہ عرشِ معلی ہے اور یہ سارے اس کی ساخت پر بنائے ہوئے ہیں اور باقی سارے قبلے اس کی ساخت اور نسبت کی وجہ سے قبلہ قرار پائے ہیں کیونکہ یہ سب ایک طرح سے اصل قبلے کی شبیہ ہیں ورنہ قبلۂ حقیقی اور قبلہ اوّل صرف عرش معلی ہے اب یہاں کوئی یہ کہہ سکتا ہے کہ کلام اِلٰہی میں تو یہ ارشاد ہے کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار