

Loading content...
دوستو جس طرح جسم کیلئے کعبۂ محترم قبلہ ہے اسی طرح نفسِ انسان کیلئے مؤدّت قبلہ ہے اور بعینہ روح کیلئے بھی ایک قبلہ ہے اور وہ ہر زما نے کے امام علیہ الصلوات و السلام ہی ہوتے ہیں اور یہ باقی ساری نمازوں کی اساس ہوتے ہیں یعنی اگر مسجودِ قلب زمانے کے ا مام علیہ الصلوات و السلام نہ ہوں تو مؤدّت بھی بیکار ہوجاتی ہے جیسا کہ لاتعداد واقعات و روایات میں ہے کہ اگر کوئی باقی سارے پاک خاندان علیھم الصلوات والسلام سے بھر پور مؤدّت رکھتا ہو مگر اپنے زمانے کے امام علیہ الصلوات و السلام سے غافل ہو تو اس کا کوئی عمل قابلِ قبول نہیں ہے بلکہ اس کی موت جاہلیت کی موت قرار دی گئی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ مرکب انسان کے ارکان ثلاثہ میں سے سب سے اعلیٰ رکن روح ہے اور وہ ہی بے قبلہ و بے حضور ہوجائے تو باقی کیا رہتا ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار