

Loading content...
حقیقت یہ ہے کہ صلواة ِنفسی صلواة ِبدنی سے بدرجہ ہا بلند ہے- سچ تو یہ ہے کہ صلواةِ بدنی صلواةِ نفسی ہی کی بنیادپر قائم ہوتی ہے اگر صلواةِ نفسی قائم نہ ہو تو صلواةِ بدنی کا قیام ہوتا ہی نہیں ہے اس لئے فرمایا گیا ہے کہ جس نے ولایت سے انکار کیا ہے اس کے اعمال بیکار گئے صل و زنا ، صام او سرق یعنی نماز پڑھے یا زنا کرے ایک ہی جیسا ہے روزہ رکھے یا چوری کرے ان کی جزا ایک ہی ہے کیونکہ اس کی نماز ِنفس قبلہ کے بغیر ادا ہورہی ہے اس لئے اس کا نفس نمازِ نفسی ادا نہیں کر رہا ہے اور وہ اصل قبلۂ نفسی سے غافل ہے اس لئے اس کی نمازِبدنی بیکار ہی نہیں بلکہ ایک جرم کی مد میںآ رہی ہے اورموجب ِسزا ہورہی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار