

Loading content...
اس کا مقصد یہ تھا کہ انسانیت کے نفوس اگرقبلہ ٔنفسی کی طرف سربہ سجود ہوگئے تو انسان اپنے مقصد ِتخلیق کی دوسری کڑی کو حاصل کر لے گا- شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا مقصد اپنی پاک آل علیھم الصلوات والسلام کیلئے کچھ طلب کرنا نہ تھا بلکہ ان کی اس طلب میں بھی انسانیت ہی کی خیر تھی کیونکہ وہ اس دنیا میں انسانیت ہی کی خیر کیلئے تشریف لائے تھے اس لئے انہیں اس دنیا سے کوئی چیز لینا نہیں تھی بلکہ وہ تو کچھ دینے کیلئے تشریف لائے تھے اس لئے فرمایا گیا تھا کہ جس نے ولایت ِ آل محمدؐ علیھم الصلوات والسلام کو قائم کیا ہے اسی نے نماز کو قائم کیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار