

Loading content...
دیکھئے انسان کا دوسرا رکن نفس ہے اور نفس کے متعلّقات صرف کیفی ہوتے ہیں کیونکہ انسان پر جتنی کیفیات طاری ہوتی ہیں ان کا تعلّق نفسِ انسان سے ہوتا ہے رحم و غضب ہے یا محبت و نفرت ہے یا رجا وخوف ہے یا خوشی وغم ہے یہ ساری کیفیات ہیں اور ان کا تعلّق نہ روح سے ہوتا ہے اور نہ ہی بدن سے ہوتا ہے ہاں کیفیات کا اثر بدن اور روح پر ظاہر ہوتا ہے مگر ان کا بلاواسطہ تعلّق صرف نفس سے ہوتا ہے اس لئے اللہ نے نفس کیلئے جو قبلہ قرار دیا ہے وہ بھی کیفی ہی ہے کیونکہ محبت ایک کیفیت ہے اور جملہ کیفیات کی سید وسردار ہے اس لئے اللہ نے اس کی اعلیٰ ترین منزل یعنی مؤدّت ] عشق [کو قبلۂ نفسی قرار دیا ہے اور اسی لئے شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے فرمایا گیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار