

Loading content...
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ انسان کے ارکان تین ہیں یعنی بدن ، نفس اور روح اور تینوں ارکان کے مجموعے کانام انسان ہے اللہ جل جلالہ نے اس مرکب انسان کو اپنی عبادت کیلئے خلق فرمایا ہے اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ انسان بلا واسطہ اللہ جل جلالہ کی عبادت کر ہی نہیں سکتا کیونکہ عبادت کیلئے ایک سمت کی ضرورت ہوتی ہے اور اللہ جل جلالہ کو کسی سمت میں محدود کرنا کفر ہے اب ایک طرف انسان کی مجبوری ہے کہ وہ اللہ کی بلا واسطہ عبادت کر نہیں سکتا اور دوسری طرف یہ مجبوری ہے کہ اللہ جل جلالہ کی عبادت کے بغیروہ اپنے مقصد ِ تخلیق کو نہیں پا سکتا گویا انسان ان مجبوریوں ہی میں گرفتار نہیں تھا بلکہ دو ہلاکتوں کے مابین پھنسا ہوا تھا اس کی اس حالت کو دیکھتے ہوئے اس کریم مطلق نے اپنے محسن و منعم حقیقی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے احسان فرمایا اور اس نے انسان کو کچھ چیزیں ایسی عطا فرمائیں کہ جن کے ساتھ روا رکھا جانے والا رویّہ اس نے اپنے ساتھ برتا جانے والا رویّہ قرار دیا اور ان میں سے ایک تھا انسان کو ایک قبلہ و کعبہ و مسجود عطا فرمانا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار