

Loading content...
آپ کے سامنے آگ جل رہی ہو تو آپ اسے دیکھتے ہیں اس میں سے روشنی اور حرارت کو دیکھتے اور محسوس کرتے ہیں جلانے کا عمل بھی مشاہداتی ہوتا ہے لیکن یہ ساری چیزیں آگ کی صفات کے ثبوت ہیں آگ کی ذات کے نہیں ہیں کیونکہ آگ کی ذات تو اتنی لطیف چیز ہے کہ جوقائم بالغیر ہے جب تک کسی اور کا وجود نہ ہو اس وقت تک یہ نظر ہی نہیں آسکتی اور جب نظر آتی ہے تو ہم جن چیزوں کا مشاہدہ کرتے ہیں وہ اس کی صفات ہوتی ہیں نہ کہ ذات ہوتی ہے اس لئے ماننا پڑے گا کہ ذات کا ثبوت ذات کے سوا کوئی دے نہیں سکتا بلکہ ذات کا ثبوت ذات ہی ہوتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار