

Loading content...
اب انسان کی جو چیز بھی بارگاہِ قدس میں پہنچتی ہے اسے بھی ایک رہنما کی ضرورت ہوتی ہے کہ جو خود بارگاہِ اِلٰہی تک اسے لے جائے- اب ہماری عبادات ، ہمارے اعمال ، ہماری نمازیں ، دعائیں ،تسبیحات و رکوع و سجود یہ سب خود بخود اللہ جل جلالہ کی بارگاہ میں داخل نہیں ہوجاتے بلکہ انہیں جب کوئی لے جانے والا لے جاتا ہے تب جاتے ہیں اسی لئے فرمایا گیا ہے کہ جو شخص ہماری محبت کا حامل نہیں ہوتا اس کا کوئی عمل قبول نہیں ہوتا اس کی دعا بارگاہ اِلٰہی تک جاتی ہی نہیں ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اسے لے جانے والے سے ہمارا کوئی تعلّق ہی نہ ہو تو پھر اسے دوسرا کوئی تو وہاں لے جا سکتا ہی نہیں ہے اس لئے یہ بھی فرمایا گیا ہے کہ جو ہمارا دشمن ہے اس کے اعمال ایسے ہیں جیسے کہ صام او سرق صل او زنا یعنی چاہے روزہ رکھے یا چوری کرے برابر ہے اور چاہے وہ نماز پڑھے یا زنا کرے برابر ہے کیونکہ جس عمل میں لے جانے والی ذات کی محبت شامل نہیں ہوتی وہ نہیں لے جاتے اور کسی عبادت کا خود بخود پہنچ جانا ناممکن ہے کیونکہ ہر زمانے کا امام دلیل علیٰ ذات اللہ ہوتا ہے اس لئے وہی اس بارگاہ کا راستہ جانتا بھی ہے اور وہاں تک لے بھی جا سکتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار