

Loading content...
اس کے جواب میں میں عرض کروں گا کہ یہ ایک کلّیہ ہے کہ جب دعوے میں تعمیم پائی جائے تو دلیل میں بھی تعمیم کا ہونا لازم ہوتا ہے اور اگر دعویٰ خصوصی ہو اس کی دلیل بھی خصوصی ہوتی ہے اور صاحبانِ علم کلام نے مختلف النوعیت قضیوں کو آپس میں خلط ملط کردیا ہے کیونکہ ایک مہندس یا مصور کا یہ دعویٰ کہ وہ ایک اچھا مہندس یا مصور ہے یہ ایک خصوصی دعویٰ ہے جو ایک خاص ہنر کے ماہر ہونے کا دعویٰ ہے اس لئے اس کے کیلئے کوئی تصویری دلیل و ثبوت دینا لازم ہوتا ہے کیونکہ اس کے دعوے میں تعمیم نہیں ہے خصوص ہے مگر انبیا علیھم السلام کا دعویٰ عمومی ہے یعنی وہ خود کو قادر مطلق اللہ کا نمائندہ بتا رہے ہوتے ہیں اس لئے ان کیلئے ثبوت کا میدان کھلا ہوتا ہے جیسا کہ کوئی شخص یہ دعویٰ کرے کہ وہ دنیا کا ہر ناممکن کام کر کے دکھا سکتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار