

Loading content...
اس کے ایک معنی تو یہ ہوسکتے ہیں کہ اگر یہ نہ ہوتے تو اللہ کی ذات ثابت نہ ہوتی یہ بات نہیں بھولنا چاہیے کہ ثبوت کی ضرورت ہمیشہ غیر اور ناواقف کیلئے ہوتی ہے کیونکہ ماننا اور ہے اور منوانا اور ہے اب ایک طرف اللہ جل جلالہ ہے اوردوسری طرف مخلوق ہے جو اللہ کی اور ان کی غیر بھی ہے اور ان سے ناواقف بھی ہے اس لئے اسے ثبوت کی ضرورت ہے اور اللہ جل جلالہ کی ذات کسی کے سامنے آ نہیں سکتی تو اب یہاں کسی محکم ثبوت کی ضرورت ہے اور وہ جو محکم ثبوت ہے وہی تو ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار