

Loading content...
دور آخر میں جب شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف کا خروج ہوگا تو اس وقت ساری دنیا پر توحید ثابت ہوجائے گی اور اس وقت کوئی اور دین باقی ہی نہ رہے گا اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ اللہ جل جلالہ کی ذات پر وہ دلیل ہیں کہ جو اُس کی ذات کے ہر دعوے کوثابت کردے گی کیونکہ اس وقت جو کام اللہ جل جلالہ کے ہوں گے ان کا مظاہرہ یہ فرمائیں گے اور لوگوں کو جب یقین ہونے لگے گا کہ ان کے سوا کوئی اللہ نہیں ہے تو اس وقت آذان دلائی جائے گی اور یہ نماز کیلئے کھڑے ہوں گے اور ان کے ایک ہی سجدے سے اللہ کی ذات عقول و افہام پر ثابت ہوجائے گی یہ بحث سے خالق کو نہیں منوائیں گے بلکہ بحث کرنے والوں کی گردنیں اُڑا دیں گے ہاں جو براہین و حجتّ کاطلبگار ہوگا اسے جملہ افعالِ اِلٰہی کا مظاہرہ کرکے دکھائیں گے اور پھر ایک ہی سجدے سے اللہ جل جلالہ کو بھی منوا لیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار