

Loading content...
ایک آدمی لاہور سے کار پر سوار ہوکر واپس گھر جا رہا تھا کہ کسی جگہ اسے ایک آدمی نے رکنے کا اشارہ کیا اس نے سمجھا یہ کوئی مسافر ہے اور میں بھی تنہا ہوں کیوں نہ اسے لفٹ دے دوں جب اس نے گاڑی کو بریک لگائی تو وہ آدمی اس پر پستول تان کر کھڑا ہوگیا اور آ کر ساتھ والی سیٹ پر بیٹھ گیا اور حکم دیا کہ جہا ں میں لے جانا چاہتا ہوں وہاں چلو وہ اسے راستے سے ایک طرف جنگل میں ایک مکان میں لے گیا تاکہ اس کے بدلے میں اس کے گھر والوں سے تاوان وصول کرے- جب یہ اغوا کنندہ Kidnapperاسے جنگل میں لے جارہا تھا تو اس وقت کسی پولیس افسر نے اسے دیکھ لیا اور اس نے موبائل ٹیلی فون پر مرکز کو اطلاع دی اور وہاں ایک Rescue Team حفاظتی ٹیم پہنچ گئی اور انہوں نے ایک کامیاب آپریشن کیا اور اسے اس Kidnapper سے چھڑا کر اس کی منزل تک چھوڑ گئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار