

Loading content...
اس دور میں ٹورازم ]سیاحت [کو ایک انڈسٹری کا درجہ دے دیا گیا ہے اور جملہ ممالک میں آنے والے سیاحوں کیلئے Qualified Guide دیئے جاتے ہیں کہ جو انہیں اس ملک یا شہر کے اہم مقامات کی طرف رہنمائی کرتے ہیں اور خودلے جا کر انہیں وہ تاریخی Historicalمقامات یا ویو پوائنٹ View Points دکھاتے ہیں انہیں ریستورانوں اور ہوٹلوں تک لے جاتے ہیں اور وہ انہیں ہر قسمی سہولیات بہم پہنچانے میں مدد دیتے ہیں ماضی قدیم میں جب کوئی کارواں چلتا تھا تو وہ اپنے ساتھ ایک دلیل Guideرکھتے تھے خصوصاً جب کسی خفیہ راستے سے جانا ہوتا تھا تو لازماً کوئی کرائے کا رہنما حاصل کرلیا جاتا تھا اور اس رسم کو سنت کا درجہ دینے کیلئے شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمنے بوقت ہجرت ایک Guide کو ساتھ لے لیا تھا اسی طرح شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے بھی جناب طرماح سلام اللہ علیہ کو بطور Guide ساتھ رکھا تھا کیونکہ Guideکا کام ہوتا ہے منزل تک لے جانا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار