

Loading content...
دیکھئے کوئی یہ کہے کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ کوئی چیز موجود بھی ہو اور مدارک عشرہ میں سے کسی کے فوکس Focusمیں بھی نہ آئے اس کا جواب یہ جناب عجل اللہ فرجہ الشریف اس طرح دے سکتے ہیں کہ تم اللہ جل جلالہ کی بات چھوڑو ہمیں دیکھو ہم موجود ہیں اور تمہارے مدارک عشرہ کے فوکس میں بھی نہیں آتے جب تک ہم نہ چاہیں کوئی ہمیں دیکھ ہی نہیں سکتا پہلے تم اپنے سارے ذرائع Sources استعمال کرکے ہمیں دیکھنے کی کوشش کرو جب یہ یقین ہوجائے کہ تم ہمیں نہیں دیکھ سکتے تو اس وقت ہم سے عرض کرنا کہ ہمیں خود کو دکھا دیں ہم اپنا جلوہ دکھا کر تمہیں بتا دیں گے کہ اللہ جل جلالہ بھی اسی طرح تمہارے فوکس میں نہیں آتا جس طرح ہم نہیں آسکتے اوروہ بھی اسی طرح موجود حقیقت ہے جس طرح ہم موجود حقیقت ہیں وہ بھی اسی طرح ایک حقیقیت ہے جس طرح ہم ایک حقیقت ہیں اور وہ بھی اسی طرح ناقابلِ ادراک ہے جس طرح ہم جب تک چاہیں نا قابل ادراک ہی رہتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار