

Loading content...
دوستو ماضی بعید سے لے کر حال جاری تک اللہ کی ذات پر جو سب سے بڑا اعتراض ہوتا رہا ہے وہ یہ ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی چیز موجود تو ہو مگر دیکھی نہ جا سکے اگر اللہ جل جلالہ واقعی موجود ہوتا تو وہ ہمیں ضرور نظر آجاتا ذرائع ِ مشاہداتِ عشرہ میں سے کسی نہ کسی ذریعے کے فوکسFocus میں وہ ضرور آجاتا کیونکہ ہمارے دس کے دس ذرائع اس کی نفی کر رہے ہیں اس لئے اس کا ہونا ثابت نہیں ہوتا کیونکہ کائنات سے تو صرف اتنا ثابت ہوتا ہے کہ کوئی نہ کوئی اس کا بنانے والا اور چلانے والا ہے مگر یہ ضروری تو نہیں ہے کہ وہ ایک ہی ہو ، یہ بھی ضروری نہیں کہ وہ باشعور بھی ہو ، یہ ضروری تو نہیں کہ اس نے یہ کام عمداً کیا ہو ، یہ بھی ضروری تو نہیں کہ اس کی وہی صفات ہوں کہ جو اسلام ہی بیان کرتا ہے ، اس کی صفات وہ بھی ہوسکتی ہیں جو سوامی مہابیر جین نے بیان کی ہیں یا رشی بالمیک نے بیان کی ہیں یا زرتشت نے جو بیان کی ہیں وغیرہ وغیرہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار