

Loading content...
حقیقت یہ ہے کہ اللہ جل جلالہ کے وجود پر تو بہت سے دلائل ِ عمومی و خصوصی موجود ہیں جیسا کہ یہ ساری کائنات اور اس کے اندر موجودات اس کے وجود پر ایسی دلیل ہیں کہ انہیں کوئی بھی رد نہیں کرسکتا یہ تو ہو سکتا ہے کہ کوئی اس کائنات اور اس کے اندر موجود موجودات کے بنانے والے کے نام یا حیثیت یا تعداد میں اختلاف کر لے مگر وہ اس بات سے انکار نہیں کر سکتا کہ اس کا بنانے والا کوئی نہ کوئی موجود ضرور ہے اب کوئی بھی نظریہ ٔ تصادف کا مطلقاً حامل نہیں ہے کہ جو یہ کہے کہ یہ دنیا بس ایسے ہی خود بخود بن گئی ہے بلکہ ہر کوئی یہ مانتا ہے کہ کوئی نہ کوئی علت العلل ایسی ضرور ہے کہ جس نے یہ کائنات بنا ڈالی ہے یعنی یہ پوری کائنات اور یہ زمین و آسمان یہ فضاو خلا یہ نجوم و کواکب یہ بحر و بر یہ شجر و حجر یہ پرند و چرند یہ جن و انس بس یوں سمجھیں کہ اس کائنات کی ہر چیز اس ذات کے موجود ہونے کا ایسا جیتا جاگتا ثبوت ہیں کہ جنہیں کوئی بھی عقل مند رد نہیں کر سکتا لیکن ان میں سے کوئی بھی چیز ایسی نہیں ہے کہ جو اس کی ذات پر دلیل ہو یا اس کی ذات پر دلیل بننے کی صلاحیت رکھتی ہو اس پر بات ہم بعد میںکریں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار