

Loading content...
اس جدید سائنس کے دور میں ان کے جزائر پر تحقیق میں سیکڑوں بحری جہاز غرق کئے جا چکے ہیں مگر ان جزائرکے بارے میں کوئی بات بھی معلوم نہیں کر سکے اس پر آپ نے کتابیں دیکھی ہوں گی میں یہاں ایک جدید آرٹیکل کے حوالے سے بات کروں گا کہ ایک سائنسی جریدہ ہے اس کا نام ہے سائنس میگزین اس میں حال ہی میں آیا تھا کہ سائنس دان پہلے یہ سمجھتے تھے کہ جزائر برموداز Bermuda Triangle میں کشش ثقل کی زیادتی ہے اور اس Gravitational Pull کی وجہ سے سارے سائنسی آلات جام ہو جاتے ہیں اور یہ بات سب کو معلوم ہے کہ ہماری زمین کی کشش ثقل 120 کلو میٹر سے آگے ختم ہوجاتی ہے اس لئے انہوں نے ایک موسمی سیارے کو ان جزائر کے اوپر سے گزارا ہے ،اسے اس زمین سے 800کلو میٹر اونچائی پر ان جزائر کے اوپر سے گزرنا تھا اور وہاں سے اس نے ان جزائر کی وڈیو فلم بنانا تھی مگر ہوا یہ کہ جب وہ سیارہ 800کلو میٹر کی بلندی سے بھی ان جزائر کے اوپر سے گزراتو اس کا سارا سائنسی نظام جام ہو کر رہ گیا اس سے انہوں نے یہ فیصلہ دیا کہ یہاں کی ہر چیز ایک ایسا راز ہے کہ جو ہم فی الحال حل نہیں کر سکے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار