

Loading content...
دوستو حقیقت یہ ہے کہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی غیبت بھی ایک راز ِاِلٰہی ہے یعنی اس راز کو کوئی نہیں جان سکتا کہ یہ کس طرح ایک جگہ پر موجود بھی ہوتے ہیں اور نظر بھی نہیں آتے جب بھی آپ نے مسجد جمگران میں یا مسجد سہلہ میں کسی کو زیارت کروائی ہے تو سارے لوگ یہی کہتے ہیں کہ ایک دم ظاہر ہوئے اور جب غائب ہونا چاہا تو ایک دم غائب ہوگئے اور نہ کسی کو ان کے تشریف لانے کا علم ہوا نہ کسی کو ان کے تشریف لے جانے کی خبر ہوئی اگر کوئی اس ٹیکنیک کو سمجھ لے کہ یہ کس طرح موجود رہ کر غائب ہیں تو پھر یہ اللہ کا راز تو نہ ہوئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار