

Loading content...
ہمارا تو یہ عقیدہ ہے کہ وہ ہمہ وقت ہر جگہ موجود ہیں مگر ہمارے مہربان یہ تو مانتے ہیں کہ وہ جب کہیں جانا چاہتے ہیں تو ارادہ کرتے ہی وہاں پہنچ جاتے ہیں اب ان لوگوں سے یہی عرض کروں گا کہ مسئلہ ِ نوع کی بحث تو ہورہی ہے ذرا یہ بھی توبتائیں کہ یہ ایک مقام سے لاکھوں میل دور پکارنے والے کے پاس آن واحد میں پہنچ جانا ، یہ ہزاروں لاکھوں عریضے وصول کرنا ، اس جیسی ہزاروں اور چیزیں بھی ہیں اب یہ بتائیں کہ یہ سارے نوعی خاصے ہیں یا جنسی خاصے ہیں ؟ اور انہیں یہ بھی بتانا پڑے گا کہ یہ کس جنس اور کس نوع کے خاصے ہیں؟ اگر یہ نوع ِ بشر کے خاصے ہیں تو اس پاک خاندان علیھم الصلوات و السلام کے علاوہ یہ خاصے اس نوع کے کس فرد میں پائے جاتے ہیں ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار