

Loading content...
یہ معصومین علیھم الصلوات و السلامبھی اسی طرح اللہ جل جلالہ کے انوار کے خزائن ہیں اوریہ اس کی الوہیت کے راز ہیں جنہیں اس نے خاک ِبشریّت میں چھپا رکھا ہے اب مٹی کے نیچے خزانہ چھپا ہو ا ہے جو ظاہراً مٹی کو دیکھتا ہے وہ اس خاک کی اہمیت نہیں سمجھ سکتا اسے صر ف مٹی سمجھتا ہے اور جو شخص اس راز سے آشنا ہے وہ اس کے اند ر مخفی خزانۂ تو حید کو دیکھتا ہے اسے مٹی صرف ظاہراً خزانے کو چھپانے کیلئے نظر آتی ہے اور وہ اچھی طرح جانتا ہے کہ یہ مٹی خود خز انہ اور راز نہیں ہو سکتی، راز دار ہو سکتی ہے پا ک خاندان علیھم الصلوات و السلامکی ظا ہری بشریّت ان کے راز ہا ئے سر بستہ کی راز دار ہے خود راز نہیں کیونکہ نظر آرہی ہے اصل راز تو اس کے اندر مخفی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار