

Loading content...
اب ایک طرف تو ابلیس بن بلائے دن رات گمراہ کرتا رہے اور ہادی ٔ دوراں کو بلایا بھی جائے اور وہ نہ آئے تو کیا اسے کوئی Balance کرنے والا سسٹم System کہہ سکتا ہے ؟حق تو یہ ہے کہ کوئی ہادی زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کو نہ بھی بلائے تو وہ پھر بھی ہدایت فرمائیں جیسا کہ وہ فرما رہے ہیں اور لاتعداد لوگوں کو بغیر خواہش کے اپنی زیارت سے مشرف فرما تے رہتے ہیں اس کے باوجود کوئی یہ کہے کہ ان سے رابطہ نہیں ہو سکتا تو یہ ابلیس ہی کی کوئی چال ہو سکتی ہے انسانیت نہیں - اس لئے عرض کروں گا کہ ہمیں اپنے ہادی زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے رابطہ پیدا کرنے کی کوشش کرنا چاہیے اور ان کی رحمت سے ناامید نہیں ہونا چاہیے کیونکہ جو شخص ان سے رابطے کی کوشش نہیں کرتا اس کی ہدایت فرماتے تو ہیں مگر غیبت میں رہ کر فرماتے ہیں اور جو رابطے کی کوشش کرتا ہے اس کی ہدایت ظاہر ہوکر فرماتے ہیں اور یہ ہدایت معرفت سے لبریز اور یقین سے بھر پور ہوتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار