

Loading content...
جیسا کہ میں نے پہلے گذارش کی ہے کہ ہادی کتابی ہو یا بشری ہو اس کی ہدایت خطرے سے خالی نہیں ہے ہاں آپ کو پوری ذمہ داری کے ساتھ یہ بات عرض کروں گا کہ اللہ کے انوار اوّلیہ و ازلیہ یعنی معصومین علیھم الصلوات و السلام کو اللہ جل جلالہ نے ایسا ہادی قرار دیا ہے کہ جن کے بارے میں کوئی ایک لفظ بھی ایسا نہیں فرمایا گیا کہ ان سے گمراہی کا کوئی خطرہ ہو قرآن کے بارے میں ہے یہ یضل بہ کثیراً و یھدی بہ کثیرا یہ بہت سارے لوگوں کو گمراہ بھی کرنے والا ہے اور بہت سارے لوگوں کو ہدایت بھی کرنے والا ہے اللہ کے بارے میں ہے کہ فمن یضلل فما لہ ہاد یعنی جسے وہ گمراہ کر دے یعنی سلبِ ہدایت فرما دے اسے ہادی نہیں ملتا مگر کہیں بھی ان انوارِ الٰہیہ و نمائندگان ہدایت علیھم الصلوات و السلام کیلئے نہیں فرمایا گیا کہ ان سے بھی بہت سے لوگ ہدایت پائیں گے اور کئی لوگ گمراہ بھی ہوں گے کیونکہ ان کی ہدایت کا دوسرا کوئی پہلو ہے ہی نہیں یعنی ان سے ہدایت کا طالب کبھی گمراہ ہو ہی نہیں سکتا جس شخص کو ان سے ہدایت طلب کرنے کی توفیق عطا کی جاتی ہے وہ گمراہ نہیں ہوسکتا-
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار