

Loading content...
میں کہتا ہوں کہ ہادی تو اس سے بڑھ کر کوئی ہوہی نہیں سکتا مگر اس کا دائرۂ ہدایت اتنا محدود ہے کہ اس سے ایک عام انسان فائدہ اٹھا ہی نہیں سکتا اور اس غائب ذات سے بلاواسطہ ہدایت کا طلبگا ر تو ویسے بھی ہدایت کی بو تک نہیں پا سکتا کیونکہ اگر وہ بلاواسطہ ہدایت فرما سکتا تھا تو اس نے انسان کیلئے ہادیوں کا ایک طویل سلسلہ قائم کرنے کی زحمت کیوں اٹھائی ہے ؟ وہ خود ہی تشریف لاکر ساری دنیا کو عرفان اور ایمان کی اعلیٰ ترین دولت دے کر پھر غائب ہو جاتا یا پھر اسی مخلوق میں آباد وشاد رہتا مگر ایسا ہوا نہیں ہے کبھی اس پر بھی سوچا ہے کہ آخر ایسا کیوں نہیں ہوا ؟ بات یہ ہے کہ اس نے اپنی مخلوق سے فرما دیا ہے کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار