

Loading content...
اس کا دوسرا شعبہ فرد کے اعمال و مقدماتِ اعمال پر مبنی ہوتا ہے جیسا کہ مسائل ِ طہارت و نجاسات ہیں مسائل ِ نماز و روزہ ہیں مسائل ِ کسب و احکامِ ذبیحہ ہیں گویا اس میں فقہ کے سارے مسائل آجاتے ہیں جس میں ایک فرد کو یہ بتایا جاتا ہے کہ تم نے کس طرح اٹھنا بیٹھنا ہے سونا جاگنا ہے کھانا پینا پہننا ہے یوں سمجھیں وِلادت سے لے کر عقد و تزویج تک اور مباشرت سے لے کر تدفین تک کے و ہ سارے مسائل و احکام و آداب آجاتے ہیں کہ جن کا تعلّق ایک فرد سے ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار