

Loading content...
ہدایت خاصّہ ہدایت عامہ و فطریہ کے علاوہ ہوتی ہے اور اس میں پوری انسانیت کو حق کی طرف رہنمائی کی جاتی ہے اور انہیں ایک دستور العمل دیا جاتا ہے جس کے دو حصے ہوتے ہیں ایک حصہ ظاہری اور دوسرا حصہ باطنی ہوتا ہے اور جو حصہ ظاہری ہوتا ہے اس کے دوشعبے ہوتے ہیں ان میں سے پہلا شعبہ وہ ہوتا ہے کہ جس کا تعلّق معاشرے اور سوسائٹی سے ہوتا ہے یعنی اس پر عمل کرنے یا نہ کرنے سے نفع اور نقصان کا ظہور معاشرے اور سوسائٹی میں ہوتا ہے یعنی اخلاقی برائیوں کا ایک بڑا حصہ اس میں شامل ہوتا ہے مثلاً انسان چوری کرتا ہے تو اس کا دنیاوی طور پر فرد کو تو فائدہ ہوتا ہے مگر اس کا نقصان معاشرے اور سوسائٹی کے کسی نہ کسی فرد کو ہوتا ہے اسی طرح ڈاکہ ہے فراڈ ہے ملاوٹ ہے چور بازاری ہے دھوکہ دہی ہے غصب ہے وغیرہ وغیرہ اس میں جو ہدایت ہوتی ہے وہ اخلاقی قوانین کی طرف ہوتی ہے جو ہمیشہ عقلی ہوتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار