

Loading content...
اس لئے میں عرض کروں گا کہ یہ جو کچھ مجھے عطا ہوا ہے یہ میری چھوٹی سی قامت ِ باطنی کیلئے موزوں ترین لباسِ معرفت ہے ممکن ہے یہ کسی دوسرے کی قامت پر فٹ نہ بیٹھے اس لئے کسی اور کیلئے اسے میں تجویز نہیں کروں گا اور نہ کوئی اسے اپنے لئے موزوں سمجھے بلکہ وہ اپنا لباس اپنے مالک ومنعم سے خود طلب کرے نہ کہ میرا لباس چوری کرے یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ میری یہ ادنیٰ درجے کی معرفت کسی کیلئے ایک بہت چھوٹی سی اور حقیر سی چیز ہو اس لئے اسے اس پر کم نگاہی سے کام نہیں لینا چاہیے کیونکہ یہ میرے لئے تو بہت بڑی چیز ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار