

Loading content...
شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی غوثیت اس دنیا کے غوثوں کیلئے یوں ہے کہ جہاں کسی غوث کو ضرورت ہوتی ہے اور کسی مشکل میں پھنس جاتا ہے تو انہیں یاد کرکے ان سے فریاد کرکے اپنی فریاد رسی کرواتا ہے ورنہ عام لوگوں کی فریاد رسی کیلئے تو ایک متصرفِ دہقانی بھی بہت ہے کیونکہ ایک عام دشمن کیلئے آدمی ان سے مدد چاہتا ہے تو وہ اپنے سب سے ادنیٰ اہل کار کو حکم فرماتے ہیں اور وہی یہ کام کرتا ہے ورنہ ان کا کسی عام معاملے میں مدد کیلئے آنا ایسا ہے جیسے کسی بستی کے ایک باؤلے کتے کو مارنے کیلئے پورے ملک کی فوج بلالی جائے یا جیسے ایک موم بتی بجھانے کیلئے فائر برگیڈ (Fire Brigade)کو بلالیا جائے ہاں جہاں غوث و قطب بھی بے بس ہوجاتے ہیں وہاں شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کو وہ خود پکارتے ہیں اور وہ ان کی مدد اور فریاد رسی کرتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار