

Loading content...
متصرف ِدہقانی کے بارے میں عرض کروں گا کہ اس کے تصرف کا علاقہ 36 مربع میل کا ہوتا ہے اور وہ اس علاقے میں آل ان آل حاکم ہوتا ہے اور اس سے اس کے علاقے کی کوئی چیز مخفی نہیں ہوتی بلکہ اس کے تصرف سے اس علاقے کا کچھ بھی باہر نہیں ہوتا حتیٰ کہ کوئی پرندہ گھونسلے میں انڈے چھوڑ جاتا ہے تواس کی حفاظت بھی یہی متصرف دہقانی کرتا ہے کوئی عورت سالن میں کتنا نمک مرچ ڈال رہی ہے اسے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کس جانور نے کتنا چارہ کھایا ہے وہ بھی اس کے تصرف میں ہوتا ہے کیونکہ یہ اس علاقے کا حاکم بااختیار ہوتا ہے اور یہ اپنے متصرفہ علاقے کی چھوٹی سے چھوٹی چیز سے بھی واقف ہوتے ہیں ان کے علاقے میں درخت کا کوئی پتّہ نہیں گرتا مگر وہ اس سے واقف ہوتے ہیںشکم ِمادر میں کوئی نطفہ ان کے حکم کے بغیرانعقاد پذیر نہیں ہوتا اور بچی یا بچہ ہو یہ بھی یہی فیصلہ کرتے ہیں ان کے علاقے میں جب کوئی اللہ سے لے کر چہاردہ معصومین علیھم الصلوات و السلامتک کو مدد کیلئے پکارتا ہے تو مدد یہ کرتے ہیں حکم اوپر سے آتا ہے اور کام کرنا ان کے ذمہ ہوتا ہے اور یہ اپنے علاقے کے بااختیار حاکم ہوتے ہیں اس علاقے کی جس چیز میں چاہیں تبدیلی کر سکتے ہیں اپنے علاقے میں بارش کا کوئی قطرہ ان کی اجازت اور حکم کے بغیر نہیں برس سکتا اور ملکوت ِمدبرات جب ان کے علاقے میں کسی امر کے نفاذ کیلئے آتے ہیں تو جب تک یہ اجازت نہ دیں وہ کوئی امر جاری نہیں کرسکتے حتیٰ کہ ملک الموت بھی ان کی اجاز ت کے بغیر ان کے علاقے میں کسی کی جان لینے تو کجا داخل بھی نہیں ہو سکتا - جناب میقائیل علیہ السلام ان کے حلقے میں کسی کو رزق نہیں دے سکتے جب تک ان سے اجازت نہ لیں- شکم مادر میں کوئی نطفہ انعقاد پذیر نہیں ہو سکتا جب تک یہ اجاز ت نہ دیں اور شکم مادر میں بچی یا بچہ ہونے کا فیصلہ متصرفِ دہقانی کی صوابدید پر ہوتا ہے اسی لئے تو فرمایا گیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار