

Loading content...
وہ فرماتے ہیں کہ اللہ جل جلالہ سے واصل دو طریقے ہیں ایک تو طریقہء نبوّت ہے اور اس طریقے سے حقیقتاً صرف انبیا علیھم السلام ہی واصل باللہ ہوتے تھے اور یہ طریقہ شہنشاہ انبیا حبیب کبریا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر ختم ہوگیا اور جو دوسرا طریقہ ہے وہ ولایت کا طریقہ ہے اور اس طریقے سے بالواسطہ اقطاب و اوتاد و ابدال و نجبا اور عام اولیا اللہ جل جلالہ سے واصل ہوتے ہیں اور اس طریقے میں سب کے وصول الی اللہ کے وسیلہ شہنشاہ اولیا امیرالمومنین علیہ الصلوات و السلام ہی ہیں اور اس منصب ِ اعلیٰ کا تعلّق صرف امیر المومنین علیہ الصلوات و السلام ہی سے ہے اور اس مقام پر ان کے سر اطہر پر شہنشاہ انبیا و رسل صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے منصب اعلیٰ کا مبارک قدم ہے اور معظمہ ٔ کائنات سیدة العالمین صلوات اللہ علیھا اور امام حسن علیہ الصلوات و السلام اور امام حسین علیہ الصلوات و السلام بھی ان کے اس منصب میں شریک و سہیم ہیں اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ امام علیہ الصلوات و السلام اس جامۂ عنصری میں ظہور فرمانے سے بھی پہلے اپنے اس مقام ولایت پر فائز و ملازم تھے جیسا کہ اس دنیا میں ظہور ِ اجلال فرمانے کے بعد فائز ہیں اور جو بھی واصل باللہ ہوتا ہے وہ انہی کے واسطے سے واصل ہوتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ یہی ذات اقدس ہی مقام ِولایت کی مبدہ ہے اور یہی ذات ہی مقام ِ ولایت کی انتہا ہے اور یہی ذات اقدس دائرہ ٔ ولایت کی مرکز بھی ہے اور اس کا تعلّق انہی سے ہے اور جب ان کا ظاہری دور ولایت اختتام کو پہنچا تو انہوں نے اپنا منصب اعلیٰ اپنی دستار کے وارث جناب امام حسن صلوات اللہ علیہ کو تفویض فرمایا اور ان کے بعد امام حسین علیہ الصلوات و السلام تک یہ منصب اعلیٰ پہنچا اس طرح بارہ آئمہ ہدیٰ علیھم الصلوات و السلام اس منصب پر بالترتیب اپنے اپنے دور ولایت میں فائز ہوتے رہے اور ان کے ذریعے دیگر اولیائے کرام تک فیض پہنچتا رہا اور یہی پاک ذوات علیھم الصلوات و السلام ہی اولیائے کرام کے ملجا و ماویٰ رہے … ایک شاعر نے یہ غلط تاثر دیا تھا کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار