

Loading content...
یہاں ایک بات کی وضاحت کرنا لازم ہے وہ یہ ہے کہ اس دنیا میں جو مقدّس افراد وصول من اللہ کے حامل ہوتے ہیں وہ دو طرح کے ہوتے ہیں ایک تو یہ سلسلہ ٔ حکام ہے جنہیں متصرفین و اہل تکوین یا رجال الغیب کہا جاتا ہے اس کے ساتھ ایک اور سلسلہ بھی ہوتا ہے وہ ہے سلسلہ ٔ ولایت یعنی عمومی اولیا کا ایک سلسلہ ہوتا ہے جن کی کوئی خاص تعداد مقرر نہیں ہوتی اور نظام دنیا چلانا ان کے فرائض منصبی میں نہیں ہوتا انہیں تزکیات نفس کی جزا کے طور پر تصرف دیا جاتاہے اور وہ ظاہراً موجود رہتے ہیں ان میں سے کچھ مسند ارشاد کے حامل ہوتے ہیں اور ان میں سے کچھ مجذوب ہوتے ہیں جو انسانیت کو فیض پہنچاتے ہیں ہاںجو مسند ارشاد کے حامل ہوتے ہیں وہ اوامر و نواہی، حلال و حرام، شریعت و طریقت ، حقیقت و معرفت کا درس بھی دیتے ہیں یعنی زندگی کے ہر شعبے میں ہدایت فرماتے ہیں اور جو مجذوب ہوتے ہیں وہ روحانی فیض پہنچاتے ہیں اور ان کے بھی درجات ہوتے ہیں اور ان کا آخری درجہ قطب ارشاد کا ہوتا ہے اور قطب ارشاد پوری دنیا پر ایک ہوتا ہے اور شہنشاہ ِ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے وہ بلا واسطہ فیض پاتا ہے اسی کے بارے میں شیخ احمد فاروقی سرہندی مجدّد الف ثانی ازمشائخ نقشبندیہ اپنی کتاب فتح مبین میں لکھتے ہیں کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار