

Loading content...
اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ قطب ایک زمانے میں دو ہوتے ہیں اور وہ ایک مخصوص مدّت تک دنیا پر حاکم رہتے ہیں اس کی بعد واصل الی اللہ ہوجاتے ہیں اسی طرح غوث بھی ایک زمانے میں ایک ہوتا ہے مگر وہ بھی ایک مخصوص مدّت کے بعد واصل باللہ ہوجاتا ہے اس لئے ان چودہ صدیوں میں جانے کتنے اقطاب گزرے ہیں اور جانے کتنے غوث گزرے ہیں یہ عہدہ باقی رہا ہے مگر کوئی غوث دائمی اس عہدے پر فائز نہیں ہے اور امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا یہ عہدہ دائمی ہے اس لئے انہیں قطب الاقطاب اور غوث الغیوث کہا جاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار