

Loading content...
ان کی تعیّناتی کا جو عمل ہوتا ہے وہ اس طرح ہوتا ہے کہ جس جگہ کا کوئی افسر مولا کو پیارا ہوجاتا ہے تو اس کے ماتحت افراد میں سے کسی کو پروموٹ کر کے اس کی جگہ پرُ کردی جاتی ہے مثلاً اوتاد میں سے جب کسی کا وصال ہوتا ہے تو نجبا میں سے جو زیادہ سینئر ہو اسی کو اوتاد میں شامل کر لیا جاتا ہے اور ابدال میں سے ایک کو نجیب بنا لیا جاتا ہے اور ابرار میں سے ایک کو ابدال کا درجہ دیا جاتا ہے اور اخیار میں سے کسی کو ترقی دے کر ابرار میں شامل کیا جاتا ہے اور متصرفین دہقانی میں سے کسی کو ترقی دے کر اخیار میں شامل کیا جاتا ہے اور دنیا کے خاص متقین میں سے کسی کو متصرفین میں شامل کرلیا جاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار