

Loading content...
آج بھی کئی مہربان ایسے ہیں جویہ کہتے ہیں کہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف بھی ایک وقت میں ایک مقام پر موجود ہوتے ہیں اور وہ بھی ہمہ وقت ہر جگہ موجود نہیں ہیں ان لوگوں کی خدمت میں عرض کروں گا کہ جملہ کتب غیبت میں ہے کہ جہاں بھی جناب خضر علیہ السلام کا نام لو وہاں فوراً انہیں سلام کرو کیونکہ وہ وہاں موجود ہوتے ہیں اب یہ تو احادیث سے ثابت ہے کہ جناب خضر علیہ السلام ہرجگہ موجود ہیں تو کیا وہ جن کے ساتھ رہتے ہیں وہ وہاں موجود نہیں ہوں گے ؟حقیقت یہ ہے کہ جناب خضر علیہ السلام اگرموجود ہیں تو وہ بھی ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی معیّت کی وجہ سے ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ساتھ رہتے ہیں اس لئے وہ ہر جگہ موجود ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار