

Loading content...
یہ وہ نفوس قدسی ہوتے ہیں جو ہمہ وقت شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی خدمت میں رہتے ہیں یہ ایک لمحہ کیلئے اپنے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے علیحدہ نہیں ہوتے یہ ان کی بزم قدسی کی رونق ہوتے ہیں ان میں جناب خضر علیہ السلام بھی شامل ہیں جیسا کہ مسجد جمگران کے واقعے میں تھا کہ وہاں آپ اصحاب کے دائرے میں جلوہ افروز تھے اور جناب خضر علیہ السلام کو آپ کچھ لکھوا رہے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار