

Loading content...
ارشاد کاتعلّق عوام سے ہوتا ہے اس میں جو عہدہ دار ہوتے ہیں وہ کسی نہ کسی طرح سے تبلیغ میں مصروف رہتے ہیں ان کا کام دین کی نشر و اشاعت ہوتا ہے اور اس تبلیغ کیلئے انہیں اگر تصرف کی ضرورت پڑتی ہے تو وہ اس کا استعمال بھی کرتے ہیں ان کے اپنے غیوث و ابدال و اقطاب ہوتے ہیں اس پر پھر کبھی بات ہوگی کیونکہ اس تقریر میں ان کا ذکر کرنے سے بات بہت بڑھ جائے گی میں یہاں صرف اس سلسلہ ٔ مدار کا ذکر کر رہا ہوں کہ وہ اللہ جل جلالہ کی حکومت باطنیہ ہے اور اس کا کوئی عہدہ دار ظاہر نہیں ہوتا جبکہ ارشاد کا کوئی عہدہ دار غائب نہیں ہوتا اور ان کا آپس میں ایک ربط ہوتا ہے اصل کام مدار کے عہدہ داروں کا ہوتا ہے جیسے کوئی ایم پی اے یا ایم این اے اگر کبھی کوئی کام کرواتا ہے تو وہ حکومت کے ملازمین سے کرواتا ہے خود کچھ نہیں کر سکتا اسی طرح مسند ِارشاد والے اپنے کام بھی مسند ِمدار پر متمکن لوگوں سے کرواتے ہیں اور وہ مدار والے ہی حکومت کی مرکزی مشینری ہوتے ہیں اور وہی ان ظاہری حکومتوں سے درپردہ اپنے کام کرتے ہیں یہی شعبہ ٔ مدار و مرکز اس دنیا کے نظام کو چلاتا ہے اور اس میں کئی عہدے دار ہیں جیسا کہ ظاہری حکومتوں کے عہدے ہوتے ہیں اس میںایک چپڑاسی سے لے کر بائیس 22یا تئیس 23 عہدے یا گریڈہوتے ہیں کئی ملکوں میں اس سے زیادہ ہوتے ہیں اور کئی ممالک میں اس سے کم ہوتے ہیں اور ہر عہدے کانام علیحدہ ہوتا ہے اور ماضی میں ہمارے ہاں بھی عہدوں کے نام اور تھے اور آج اور ہیں جیسے کبھی حصہ ضلع ہوتا تھا یا تھانیدار کوتوال سے بادشاہ تک منصب دار ہوتے تھے اسی طرح شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی جو باطنی حکومت ہے جو حکومت اِلٰہیہ ہے اس کے عہدوں کے نام بھی اس دنیا کے عہدوں اور منصبوں سے مختلف ہیں اور حکومت اِلٰہیہ کے کل دس گریڈ ہیں یعنی دس عہدے اور منصب ہیں ان کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار