

Loading content...
دور سے ہم نے دیکھا وہاں ایک مسند آراستہ تھی اس پر شہنشاہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف تشریف فرما تھے اور چند افراد ان کے گرد دائرے کی شکل میں بیٹھے ہوئے تھے اور ان میں سے ایک شخص کھڑے ہوئے تھے جب ہم ان کے قریب پہنچے تو ان کے جاہ وجلال و رعب و ہیبت سے میرا جسم کانپ رہا تھا جو شخصیت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے انہوں نے فرمایا ڈرو نہیں قریب آؤ میں یہ حکم پاکر مسند کے قریب جا بیٹھا تو امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف نے ایک اور آدمی کی طرف دیکھ کر فرمایا کہ اس سپاہی کا منصب اسے دے دیں کیونکہ اس نے ہمارے ایک شیعہ کی خدمت کی ہے یہ سن کر میں نے فوراً عرض کیا آقا میں کاروباری آدمی ہوںسارادن کپڑا بنتا رہتا ہوں مجھ سے اس سپاہی والا کام نہ ہو سکے گا- دراصل میں نے یہ سمجھا تھا کہ مجھے وہی گارڈ والا منصب دیا جا رہا ہے یہ سن کر شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ( سدا مسکراتے رہیں ) میری بیوقوفی پر مسکرائے اور فرمایا ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ جو اس کا منصب تھا وہ آپ کو دے دیں میں پھر بھی نہ سمجھا اور پھر معذرت کی اس کے بعد وہ جناب اور زیادہ مسکرائے اور فرمایا ہم تمہیں سپاہی نہیں بنانا چاہتے بلکہ تمہیں اس کی جگہ پر کام کرنا پڑے گا پھر مجھے ہوش آیا اس کے بعد آپ نے جانے کا حکم دیا میں واپس آیا تو راستے میں بہت اندھیرا تھا اور منصب یہ عطا ہوا ہے آپ جیسے لوگوں کے اولاد کے مسائل بھی ہم ہی حل فرماتے ہیں ہمارا اپنے آقا و مولا عجل اللہ فرجہ الشریف سے رابطہ رہتا ہے وہاں سے دستورات ملتے ہیں احکام صادر ہوتے ہیں کام ہم کرتے ہیں دوستو یہ متصرف دہقانی کا عہدہ تھا جو انہیں عطا فرمایا گیا اور شہنشاہ معظم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف نے جس شخصیت سے فرمایا تھا کہ اس کا عہد ہ انہیں دے دو وہ صالحین واخیار میں سے ایک تھے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار