

Loading content...
کچھ راتیں اسی طرح گزر گئیں ایک رات میں سویا ہوا تھا کہ کسی نے پھر میرے دروازے پر دستک دی ، میں باہر آیا تو دیکھا ایک جوان کھڑے ہیں انہوں نے مجھے فرمایا کہ آپ کو آغا جانؐ نے یاد فرمایا ہے میں نے ان کے حکم کی تعمیل کی اور ہم وہاں سے روانہ ہوئے- ہم چلتے چلتے ایک بیابان میں پہنچے لیکن رات ہونے کے باوجود وہ بیابان چودھویں کی رات کی طرح روشن تھا حالانکہ وہ چاند کی آخری راتیں تھیں یہ دیکھ کر مجھے حیرت ہوئی لیکن ہم چلتے رہے حتیٰ کہ ہم صحرائے نور جو وژفول کے شمال میں واقع ہے اس میں پہنچے-
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار