

Loading content...
جب میں نے یہ سنا تو بہت حیران ہوا کہ انہیں میرا نام کیسے معلوم ہے اور میری حاجت تک سے آگاہ ہیں المختصر میں نے ایک رات ان کے ہاں گز اری اور اگلے دن ان سے گذارش کی کہ آپ مجھے اس عمل سے آگاہ فرمائیں جس کی وجہ سے آپ کو یہ منصب ملا ہے کہ حاجت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی خدمت میں پیش کی جاتی ہے اور حل آپ فرماتے ہیں انہوںنے پہلے تو نہ بتایا مگر بہت اصرار کے بعد انہوں نے اپنا واقعہ سنایا انہوں نے فرمایا کہ میری اس دکان کے سامنے حکومت وقت کے ایک اہم عہدہ دار کا گھر تھا جو بہت ظالم تھا اور حکومت کی طرف سے اسے گارڈ ملے ہوئے تھے جو اس کے محل نما گھر کا پہرہ دیا کرتے تھے ایک دن ہم اس دکان میں بیٹھے تھے کہ ان گارڈز میں سے ایک گارڈ ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا کہ آپ خورد ونوش کا کیا کرتے ہیں ؟ میں نے عرض کیا کہ میں پورے سال کیلئے تین سوکلو گرام جو خرید کر رکھ لیتا ہوں کیونکہ نہ میری بیوی ہے اور نہ بچّے ہیں اس لئے آزاد مرد ہوں مجھے یہی جو کافی ہوجاتے ہیں انہوں نے فرمایا کہ ہمیں یہاں تعیّنات کیا گیا ہے اور اس ظالم حاکم کے ہاں کھانا کھانا ہمارے لئے جائز نہیں ہے اس لئے آپ سے گذارش ہے کہ اگر آپ کیلئے کوئی مجبوری نہ ہو تو آپ میرے لئے بھی اتنے ہی جو خرید لائیں اور روزانہ مجھے دو عدد روٹیاں پکا کر بھی آپ نے دینا ہیں یہ زحمت آپ کو دے رہا ہوں مگر مجبوری ہے ہم نے ان کی بات سنی تو اسے ٹال نہ سکے او ر روزانہ ان کیلئے دو روٹیاں تیار کر لیتا تھا اور انہیں جب فرصت ملتی آ کر تناول فرما لیتے تھے اسی طرح دن گزرتے گئے ایک دن وہ نہ آئے میں نے انتظار کیا مگر نہ آئے تو میں نے جاکر ان کے ساتھیوں سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ وہ بیمار ہیں میں ان کی عیادت کیلئے ان کے پاس گیا انہوں نے مجھے دیکھا تو مسکرائے پھر میں نے عرض کیا اگر اجازت دیں تو میں کسی ڈاکٹر کو بلا لاؤں؟ انہوں نے فرمایا یہ ضروری نہیں ہے کیونکہ آج آدھی رات کو ہم نے اس دار فانی سے دار باقی میں منتقل ہوجانا ہے اب آپ یہاں تشریف لائے ہیں تو میں جو آپ سے کہوں آپ نے اس پر عمل کرنا ہے جو جو کا آٹا بچا ہوا ہے وہ ہم آپ کو دیتے ہیں ہاں جب کوئی آدمی آپ کو بلانے آئے تو میرے پاس فوری آجائیے گا میں نے عرض کیا کہ آپ مجھے اجازت دیں کہ میں آپ کے پاس رہ جاؤں انہوں نے فرمایا نہیں آپ گھر جائیں جب بلایا جائے تو آجائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار