

Loading content...
جناب محمد حسین تبریزی جو بڑے تاجر تھے وہ بیان کرتے ہیں کہ ان کی اولاد ِ نرینہ نہ تھی اس وجہ سے پریشان تھے اور اپنی حاجت کیلئے مسجد سہلہ ٔ مقدّس میں جا کر امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے استغاثہ کیا، وہ فرماتے ہیں جب میں نے رات کو استغاثہ کیا تو مجھے ظاہراً امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی زیارت ہوئی اور انہوں نے فرمایا شہر وژفول میں ایک شخصیت ہیں جناب محمد علی وژ فولی آپ ان سے اپنی حاجت بیان کریں وہی آپ کا کام کریں گے میں فوراً وژفول گیا اور وہاں جاکر ان کو تلاش کیا تو وہ مل گئے ان کی ایک چھوٹی سی کپڑے بننے کی دکان تھی جب میں وہاں پہنچا تو دیکھا وہ کپڑا بننے میں مصروف تھے جونہی میں نے انہیں سلام کیا تو انہوں نے سلام کا جواب دیا اور فرمایا حاج محمدؐ حسینؐ تمہارا کام تو ہوگیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار