

Loading content...
ہمارے ہاں اکثر بابا مستو سرکار رحمة اللہ علیہ تشریف لایا کرتے تھے وہ مست وار تھے عام لوگوں کیلئے وہ مجذوب تھے ہمارے لئے نہیں ان کے بہت سے واقعات قابلِ ذکر ہیں ایک رات وہ اپنے کمرے سے نکلے اور ہاتھ میں بڑا سا ڈنڈا لیا اور اس سے زمین کو مارنا شروع کردیا اور غصے میں زور زور سے فرمارہے تھے تمہیں نیند کیوں آئی تمہاری ذرا سی غفلت نے اتنے آدمیوں کی جان لے لی ہے تمہاری ذرا سی نیند نے ریل گاڑی کو تباہ کردیا ہے اتنی جانیں ضائع ہوئی ہیں اور تو سو گیا تھا ، وہ اس طرح کافی دیر جلال کرتے رہے صبح کو جب ریڈیو پر خبر یں نشر ہوئیں تو سب سے پہلی خبر یہی تھی کہ صوبہ سندھ میں سکھر کے مقام پر ریل گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے اور اتنی جانیں ضائع ہوئی ہیں بابا مستو سرکار دراصل حکام اعلیٰ میں سے تھے اور ایک متصرف ِدہقانی جو اس علاقے کا حاکم و متصرف تھا اسے تنبہیہ کر رہے تھے کہ اس طرح نہیں ہونا تھا جیسا کہ ہو گیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار