

Loading content...
اگلے دن علامہ صاحب نے گلی کی نکڑ پر جاکر دیکھا تو وہاں رات والا کھوکھا موجود ہی نہیں تھا پھر وہ اسی بتائے ہوئے بازار کی طرف روانہ ہوئے اور وہاں وہ حاکم شہر ماشکی کے روپ میں مل گئے انہوں نے جا کر عرض کیا جناب مجھے اجازت ہے کہ میں پانی پی لوں؟ انہوں نے فرمایا نوش جان ، علامہ مرحوم فرماتے ہیں کہ جب میں نے مشک کے سامنے اوک ( دو ہتھیلیوں کا پیالہ) رکھی تو میں ان کے چہرے کی زیارت میں مصروف ہوگیا اور پانی زمین پر گرنے لگا انہوں نے ایک لمحہ دیکھا اور پھر جلال میں فرمایا اگر پانی پینا ہے تو سیدھی طرح سے پیو ورنہ رفوچکر ہوجاؤ ، اس سے میں نے اندازہ لگا لیا کہ یہ واقعی سخت گیر ہیں- وہ فرماتے تھے کہ اس کے بعد میں نے دیکھا کہ لاہور کا کوئی کیس بری نہیں ہوا حالانکہ اس سے قبل ایسا نہیں ہوتا تھا جج بھی وہی تھے مگر جو کل ضمانتوں پر بڑے بڑے مجرم چھوڑ رہے تھے آج وہ معمولی کیسوں پر بھی سزائیں سنا رہے تھے اور سخت سزائیں سنا رہے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار