

Loading content...
علامہ اقبال مرحوم کا ایک واقعہ ہے کہ ایک دن وہ اپنے گھر میں بیٹھے ہوئے تھے سردی کی رات تھی وہ مطالعے میں مصروف تھے کہ اچانک دروازے پر دستک ہوئی ا نھوں نے خود جاکر دروازہ کھولا تو ایک سفید لباس جوان کو دیکھا بعد از سلام انہوں نے فرمایا کیا ہمیں اجازت ہے کہ اندر آجائیں؟ وہ انہیں لے کر اندر آگئے اور پھر ان سے سوال کیا کہ آپ کیا لینا پسند کریں گے ؟ انہوں نے فرمایا دودھ کی لسی وہ بھی برف والی علامہ صاحب نے عرض کیا حضور وہ تو یہاں نہیں ملے گی ، انہوں نے فرمایا نہیں آپ اپنے خادم کو بھیجیں سامنے گلی کی نکڑ پر ایک کھوکھا کھلا ہے اس میں یہ ساری چیزیں مل جائیں گی علامہ مرحوم نے اپنے خادم کو بھیجا وہ لسی وغیرہ لے آیا اس کے بعد ان کا سلسلہ ٔ کلام شروع ہوا تو علامہ صاحب نے علمی طور پر ان کے مقابلے میں خود کو بونا محسوس کیا … آخر میں وہ رخصت ہونے لگے تو انہوں نے فرمایا ہم یہاں حکومت اِلٰہیہ کے لاہور کے حاکم تھے آج ہمارا یہاں سے تبادلہ ہوگیا ہے اور حکم ہوا تھا کہ آپ سے ملتے جائیں سو اسی کیلئے آگئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار