

Loading content...
اسی طرح یہاں بھی حاکم اعلیٰ رب ذوالجلال و الاکرام جل جلالہ ہوتا ہے مگر اس کی طرف سے اختیارات اوپر سے نیچے تک آتے ہیں اور علاقوں میں اللہ جل جلالہ کے اختیارات کو خود اللہ جل جلالہ استعمال نہیں کرتا بلکہ اس کی حکومت کے نمائندے استعمال کرتے ہیں جیسے زمین کے امور ایک پٹواری انجام دیتا ہے اب اگر ملک کا سربراہ کسی کو کوئی قطعہ ٔ ارضی الاٹ بھی کردے تو کام پھر بھی پٹواری کو کرنا پڑتا ہے اور پٹواری کا کام سربراہ ِ مملکت کیلئے توہین کی طرح ہوتا ہے اسی طرح اللہ جل جلالہ کا خود آ کر کسی کی مدد کرنا کسی ماں کے پیٹ میں بچّے کو بدست خود بنانا اس کی توہین کے مترادف ہے اس لئے یہ کام اس کے عمال وحکام کرتے ہیں اور انہیں صوابدیدی اختیارات بھی حاصل ہوتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار