

Loading content...
دوستو اس امری حکومت کے اختیار کا سلسلہ اختیاراتِ اِلٰہی سے شروع ہوتا ہے اور متصرف دہقانی تک جاتا ہے بلا تشبیہ ایک شہنشاہیت کا جیسے نظام ہوتا ہے یعنی ایک بادشاہ ہوتا ہے وہ اپنے اختیارت کو اپنے پاس رکھ لے تو اس کا انتظام نہیں چل سکتا اور پھر کچھ اختیارات ا یسے ہوتے ہیں کہ جنہیں استعمال کرنا خود بادشاہ کی توہین ہوتی ہے اسی لئے ہر حکومت کا ایک پورا نظام ہوتا ہے بادشاہ سے نیچے وزیر اعلیٰ ہوتا ہے اس کے نیچے وزرا کی ایک کابینہ ہوتی ہے اس کے نیچے انتظامیہ عدلیہ اور دیگر شعبوں کے سربراہان ہوتے ہیں پھر ہر ضلع کا ایک افسر ہوتا ہے پھر اس کے ماتحت تحصیلوں کے حاکم ہوتے ہیں پھر ان کے نیچے کئی عمال اور اہل کار ہوتے ہیں حکومت وقت انہیں ایک فریم ورک اور Principle of Ruleدے دیتی ہے اور باقی طریقۂ کار ان کا صوابدیدی ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار